آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے پر ریٹرننگ افسر کے سامنے سماعت ہوئی۔
وفاقی وزیر کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری راسب نے حلقہ ایل اے ون میرپور ڈڈیال کے ریٹرننگ افسر راجہ شمریز کے روبرو رقم کی وصولی کا اعتراف کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رقم کا پی ٹی آئی امیدوار اظہر صادق سے کوئی تعلق نہیں، ریٹرننگ افسر نے فراہم کردہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کرلیے اور اظہر صادق کو بے گناہ قرار دے دیا۔
تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی گئی۔
پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق نے رقم سے اظہارِ لاتعلقی کیا ہے۔
وزيراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ویڈیو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت کر دی ہے، اظہر صادق کو نااہل قرار دیا جائے۔
Comments are closed.