حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملہ رفح کے شمال مغرب میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ پر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے بی بی سی عربی کو بتایا ہے کہ ’اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں بے گھر ہونے والے شہریوں کو جان بوجھ کر ہلاک کیا۔‘انھوں نے کہا کہ ’یہ ایک محفوظ انسانی زون تھا اور اسرائیل نے ہی انھیں وہاں منتقل ہونے کو کہا تھا۔‘اہلکار کا مزید کہا کہ ’یہ اقوامِ متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق تنظیم (یو این آر ڈبلیو اے) کے ٹین اور لکڑی سے بنے خیموں اور کمروں پر مشتمل کیمپ تھے جہاں سے درجنوں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔‘،تصویر کا ذریعہRetuersسول ڈیفنس کے اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ وہ آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ہسپتالوں کی بری صورتحال کی وجہ سے اب بھی زخمیوں اور جلی ہوئی لاشوں کو منتقل کر رہے ہیں۔فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔‘رفح میں ایک عینی شاہد نے بی بی سی عربی کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری ’پاگل پن‘ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ’یہ کیسی انسانیت ہے، ان لوگوں کو جلا دیا گیا ہے۔ اب بھی خدا ہمارے لیے کافی ہے، اور وہ سب سے بہتر ہے، میں کیا کہہ سکتا ہوں؟‘انھوں نے مزید کہا کہ ’اچانک ایک میزائل ایک کیمپ پر گرا اور اکثر افراد جل گئے، جا کر دیکھو ان کے ساتھ کیا ہوا۔‘دوسری جانب سے آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے میں حماس جنگجوؤں کو نشانہ بنایا اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے علم میں یہ رپورٹس بھی ہیں کہ اس حملے کہ نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث عام شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کا جائزہ لے رہا ہے لیکن اس نے ’جائز اہداف‘ کو نشانہ بنانے کے لیے ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جو چن کر ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔Twitter پوسٹ نظرانداز کریںTwitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔Twitter پوسٹ کا اختتاممواد دستیاب نہیں ہےTwitter مزید دیکھنے کے لیےبی بی سی. بی بی سی بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے.
،تصویر کا ذریعہHANDOUT
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.