بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

رعنا انصار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، 9 پی ٹی آئی ارکان نے بھی ساتھ دیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رعنا انصار کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی رعنا انصار کو پارٹی کے 20، تحریک انصاف کے 9 اراکین کے ساتھ ساتھ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی حمایت حاصل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے حزب اختلاف کے ارکان کی اکثریت کا اعتماد کھودیا۔ اس لیے انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.