سندھ اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے والے ارکان کی فہرست سامنے آگئی۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلیم عادل شیخ کی جگہ ایم کیو ایم کی رعنا انصار کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ جن ارکان کے دستخط سے ملا، اُن میں سے 9 کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
سندھ اسمبلی کی نئی اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے کریم بخش گبول، بلال احمد، محمد علی عزیز، سید عباس جعفری، عمر عماری، عمران علی شاہ، رابعہ اظفر، سنجے گنوانی اور سچانند شامل ہیں۔
رعنا انصار کی درخواست پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 10 ارکان نے دستخط کیے، جن میں محمد رفیق بھابھن، عراف مصطفیٰ جتوئی، علی غلام نظامانی، قاضی شمس الدین، وریام فقیر، حسنین مرزا، نسیم راجپر، نندکمار، عبدالرزاق راہیموں اور معظم علی شامل ہیں۔
سندھ اسمبلی کی خاتون اپوزیشن لیڈر کو اُن کی پارٹی ایم کیو ایم کے 20 ارکان اسمبلی نے دستخط کر کے حمایت دی۔
Comments are closed.