جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

رضوان کے ناقابل تسخیر 74 رنز کی بدولت پاکستان کو چار وکٹوں سے فتح

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بولرز کی آخری اوورز میں اچھی بولنگ، جنوبی افریقہ کی نصف ٹیم آؤٹ

مارکرم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقہ نے 18 اوورز کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر جارج لنڈا اور فیفلکوایو موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے آغاز میں پاورپلے کا خوب فائد اٹھایا اور شاہین آفریدی کے دوسرے اوور میں یانیمن ملان نے دو چھکے مار کر 16 رنز سمیٹے۔ تاہم محمد نواز کی اچھی بولنگ کے باعث یانیمن ملان ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس سے اگلے ہی اوور میں حسن علی سلوئر بال نے ڈیبیو کرنے والے لوبے کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ تاہم اس کے بعد ایڈن مارکرم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سپنر محمد نواز کے تیسرے اوور میں دو چوکے لگائے اور یوں جنوبی افریقہ نے پاور پلے کے اختتام پر 48 رنز بنا لیے۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈن مارکرم نے پاور پلے کے بعد بھی جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور 10 کا رن ریٹ برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایڈن مارکرم محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے لیکن ان کے جانے کے بعد کپتان ہینرک کلاسن اور وان بلجوئن نے جارحانہ انداز جاری رکھا اور کپتان کلاسن نے 25 گیندوں میں نصف سنچری سکور کر ڈالی۔

تاہم نصف سنچری بنانے کے بعد ہینرک کلاسن حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آج تین کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا گیا ہے جن میں لوبے، ولیمز اور مگالا شامل ہیں۔

ادھر پاکستان کی جانب سے شرجیل خان کو اس میچ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آغاز میں فخر زمان کو صرف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے آخر دو ون ڈے میچوں میں لگاتار دو سنچریوں کی بدولت ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان نے اپنی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان میں کھیلی جس میں اس پاکستان کو 2-1 سے فتح حاصل ہوئی تھی۔ اس سیریز میں محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات سے بروقت ٹیم ببل میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔

یہ محمد حفیظ کا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 17 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے آٹھ جبکہ جنوبی افریقہ نے نو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: ایڈن مارکرم، یانیمن ملان، ہینرک کلاسن (کپتان)، پائٹ وان بلجوئن، وہان لوبے، جارج لنڈے، اینڈلے فیفلکوایا، سساندا مگالا، بیورون ہینڈرکس، لیذاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.