بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رضوان کی بھارتی لڑکی کیساتھ دور کھڑے ہوکر سیلفی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے بھارتی لڑکی کے ساتھ دور کھڑے ہو کر سیلفی بنوا لی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں بھارتی لڑکی نے محمد رضوان سے سیلفی لینے کی درخواست کی۔

محمد رضوان نے بھارتی لڑکی کی درخواست قبول تو کر لی مگر سیلفی ذرا دور ہو کر لی، جس پر لڑکی نے شکوہ کیا کہ اتنے فاصلے سے سیلفی نہیں ہوتی بلکہ ’دور فی‘ ہوتی ہے۔

ویڈیو میں بھارتی لڑکی نے کہا کہ محمد رضوان بہت زیادہ مذہبی ہیں، اس وجہ سے تھوڑا دور ہو کر سیلفی لی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی فین کے ساتھ تصویر لی اور آئی لو انڈیا کہہ دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ رضوان نے اکیلے سیلفی لینے سے منع کیا اور ساتھ کھڑے لوگوں کو بھی کہا کہ آپ بھی آ جائیں، میں لڑکی کے ساتھ اکیلے تصویر نہیں لیتا۔

ویڈیو میں ایک دوسری لڑکی کا کہنا ہے کہ میں نے رضوان کے ساتھ تصویر نہیں بنانی کیوں کہ وہ لڑکیوں سے دور رہتے ہیں۔

ویڈیو میں رضوان کو لڑکوں کو قریب کرکے سیلفی لیتے بھی دیکھا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.