اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

رضوان اور بابر کو آؤٹ کرنے والے نوجوان بولر نے کیا پیغام شیئر کیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت کو ورلڈکپ کا خوب صورت ترین اسٹارٹ قرار دے دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا، ٹیم کی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑی بہت خوش نظر آئے۔ 

بھارتی ٹیم کے بولر ارشدیپ سنگھ نے ٹیم کی فتح کے بعد جشن منانے کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ بھارتی ٹیم کا ورلڈکپ میں خوب صورت ترین اسٹارٹ ہوا ہے۔

امپائر کی جانب سے گیند اوپر ہونے پر اسے نو بال قرار دیا گیا، تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم امپائر کے اس فیصلے پر مطمئن نظر نہیں آئے اور انہوں نے اس پر احتجاج بھی کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کیا، جہاں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 82 رنز کی اننگ کھیلی، وہیں ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3، 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ارشدیپ سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اہم اور بڑی وکٹ بھی حاصل کی، بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا شکار بنے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.