اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

رضوانہ کے معمول کے ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

سول جج کے گھر تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ کا جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے۔

رضوانہ کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جودت سلیم نے جیو نیوز کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ روز رضوانہ کی تمام پٹیاں دوبارہ کر دی گئی تھیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ رضوانہ اپنے کمرے میں معمول کے مطابق کھانا اور دوائی لے رہی ہے۔

ڈاکٹر جودت سلیم نے بتایا کہ پلاسٹک سرجری کی ٹیم رضوانہ کے سر کے زخموں کا جائزہ لے رہی ہے، پیر کے روز دوبارہ اس کے سر کے زخموں کا جائزہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.