جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

رضوانہ کی کمر پر 13 انچ کا جلا ہوا زخم ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی صحت سے متعلق مزید دلخراش انکشافات سامنے آئے ہیں۔

نگران وزیرِ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ کی صحت سے متعلق صورتحال پر بات کی ہے۔

رضوانہ کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا ہے کہ رضوانہ کے جسم پر 93 زخم ہیں، وہ بہت صابر بچی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رضوانہ کی سرجری ہوئی ہے، کمر پر 13 انچ کا زخم ہے، رضوانہ کی کمر کو چمٹوں سے جلایا گیا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اس کلی کو پھول بنائیں گے، میرے لیےچیلنج ہے رضوانہ کو وہ زندگی دوں جو اپنی بچیوں کو دے رہا ہوں۔

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی سرگودھا بس اڈے پر 23 جولائی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا رضوانہ کیس میں ابھی پیچیدگیاں ہیں، چھ ماہ رضوانہ پر تشدد ہوتا رہا، سوال ہے 6 ماہ سے اس کےگھر والوں نے حال کیوں نہیں پوچھا، اس طرح ہم کیسے دوسرے رضوانہ کیسز روک سکیں گے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو کسی گھر میں بھی بھیجتے ہوئے اس گھرانے سے متعلق پوچھنا چاہیے، جب تنخواہ لینے جائیں تو اپنے بچوں کا احوال بھی پوچھ لیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر جاوید اکرم کا بتانا تھا کہ پی آئی سی آپریشن تھیٹر بند ہیں اور یہ میرا فیصلہ ہے، آپریشن تھیٹر کےاوپر واش روم کا پانی گر رہا تھا، میں یہ نہیں چاہتا کہ آپریشن ہو، میں چاہتا ہوں جان بچے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.