اسلام آباد میں تشدد کا نشانہ بننے والی 14 سال کی بچی کی حالت میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے۔
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کی صحت میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے اور اس کے پلیٹ لیٹس 12 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار ہو گئے ہیں۔
پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کی سانس میں بہتری پر آکسیجن کی سپلائی کم کردی ہے اور اسے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے جسم میں موجود انفیکشن میں کمی ہو رہی ہے اور امید ہے رضوانہ کی صحت آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بہتر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انفیکشن میں مزید کمی کے بعد بازو کی سرجری کریں گے۔
واضح رہے کہ تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
Comments are closed.