کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی بس اڈے پر 23 جولائی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
رضوانہ کو بس اڈے پر والدہ کے سپرد کیا گیا تو وہ کافی دیر تک گاڑی میں بیٹھی رہتی ہے اور مشکل سے اٹھتی ہے۔
ویڈیو میں رضوانہ کو گاڑی سے سہارا لے کر مشکل سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی ویڈیو میں بس اڈے پر رضوانہ کو لنگڑا کر چلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں بچی بینچ پر بھی سہارا لے کر بیٹھے دکھائی دیتی ہے اور ماں کے پاس آنے کے بعد بچی لیٹی دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کی والدہ کے کہنے پر بس کو بینچ کے قریب لایا گیا جس کے بعد بچی کو اٹھا کر بس میں بٹھایا گیا تھا۔
Comments are closed.