جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رضوانہ تشدد کیس: ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے پولیس تفتیش اور چالان پر اعتراضات

رضوانہ تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے پولیس تفتیش اور چالان پر اعتراضات تفتیشی افسر کو بھیج دیے۔

ذرائع کے مطابق رضوانہ تشدد کیس میں پولیس کی تفتیش پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے اعتراضات عائد کیے۔

اعتراض ہے کہ رضوانہ کو نوکری دلوانے والے شخص کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا؟ مدعی اور سومیا عاصم کی گفتگو کا کال ڈیٹا ریکارڈ کیوں نہیں لیا گیا،ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ اعتراض ہے کہ سوسائٹی میں کیمروں کا ریکارڈ لینے والے ملازم کا بیان کیوں نہیں لیا؟ رضوانہ کی لی گئی تصاویر کا موبائل سمیت فارنزک کیوں نہیں کروایا گیا؟ 

اعتراض ہے کہ پولیس نے رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے کا بیان ریکارڈ کیوں نہ کیا؟ رضوانہ کو ابتدائی طبی امداد دینے والے کا نام گواہان میں کیوں شامل نہیں؟

ذرائع کے مطابق اعتراض ہے کہ بس اڈوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے والے کا بیان کیوں نہیں دیا گیا؟  ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے اعتراض پر رضوانہ تشدد کیس میں انسانی اسمگلنگ کی دفعہ لگی، جج عاصم حفیظ کا اسٹیٹس کیس میں تاحال کلیئر نہیں اور بیان بھی نہیں لیا گیا۔

جج کا بیان پولیس نے نہیں لیا جس کے باعث عدالت میں جمع کیا گیا چالان نامکمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.