کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سول جج عاصم حفیظ کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جج عاصم کو طلب کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملزمہ نے جے آئی ٹی کو بیان میں ملازمہ پر تشدد سے انکار کیا تھا۔
رضوانہ تشدد کیس میں عدالتی حکم پر جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
کمرۂ عدالت سے باہر آنے پر ملزمہ سومیہ عاصم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رضوانہ تشدد کیس میں اسلام آبادپولیس نے تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنا رکھی ہے۔
Comments are closed.