جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

رضا ربانی کا بلز پاس ہونے کیخلاف سینیٹ سے واک آؤٹ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے اندھی قانون سازی کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جس انداز سے بلز پاس ہوئے ہیں، یہ ایک سیاہ دن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج انتہائی اہم بلز ایجنڈے میں ہیں، یہ بلز ہمیں آج ہی ملے ہیں۔

رضا ربانی نےکہا کہ ایچ ای سی سے متعلق بل غیر قانونی ہے، اس کا مقصد اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنا ہے، اس بل کو سی سی آئی سے منظور ہونا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی پی پی سینیٹر رضا ربانی کے اعتراض پر کہا کہ ایچ ای سی سے متعلق بل آج نہیں آ رہا۔

سینیٹر میاں رضا ربانی نے واک آؤٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج جس انداز سے بلز پاس ہوئے ہیں یہ ایک سیاہ دن ہے، میں اس اندھی قانون سازی کے خلاف ایوان سے واک اوٹ کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.