رشی سُونک آج باضابطہ طور پر برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ برطانیہ کے 57ویں وزیرِ اعظم ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم لز ٹرس صبح 9 بجے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گی، جس کے بعد ڈاؤئننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کر کے بادشاہ چارلس کو استعفیٰ پیش کرنے بکنگھم پیلس جائیں گی۔
رشی سُونک بکنگھم پیلس جا کر بادشاہ چارلس سے ملاقات کریں گے جہاں پر بادشاہ چارلس ان کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔
واضح رہے کہ رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم ہوں گے جبکہ وہ برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.