بھارتی نژاد برطانوی رشی سونک کے برطانیہ کے وزیراعظم بنتے ہی بھارتی کوہِ نور ہیرے کو واپس لانے کے مضحکہ خیز منصوبے بنانے لگے۔
ٹوئٹر پر ایک بھارتی سرمایہ دار نے کوہِ نور ہیرا برطانیہ سے واپس بھارت لانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
انہوں نے اپنے اس مضحکہ خیز منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کس شخص کا سہارا لیا یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
اس نے اپنے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ ’میرے دوست نے کوہِ نور ہیرا واپس لانے کا ایک تصور پیش کیا ہے۔‘
اس منصوبے کو ہرش گوئنکا نے یوں بیان کیا ’پہلے رشی سونک کو بھارت بلاتے ہیں، جب وہ بنگلور اپنے سسرالیوں سے ملنے آئیں اور یہاں ٹریفک میں پھنس جائیں تو انہیں اغوا کرلیتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’رشی سونک کی جگہ پر اشیش نیہرا کو برطانیہ کا وزیراعظم بنا کر وہاں بھیج دیتے ہیں جسے کوئی پہچانے گا بھی نہیں، جبکہ نیہرا کو یہ کہا جائے گا کہ وہ کوہِ نور بھارت کو واپس کرنے کا بل پاس کرے، اس طرح ہیرا بھارت آجائے گا۔‘
بھارتی سرمایہ دار کے اس ٹوئٹ پر خود بھارتی ان کا مذاق بنارہے ہیں۔
Comments are closed.