منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

رشی سونک کیلئے چیلنجز منتظر

برطانیہ کے نئے کم عمر ترین وزیراعظم رشی سونک کو وزارت کا منصب سنبھالتے ہی کئی مشکل ترین چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی سونک برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ کے کم عمر ترین وزیراعظم ہیں، انہیں کا عہدہ سنبھالتے ہی برطانیہ کی ڈولتی معیشت بھی سنبھالنی ہوگی۔

ان کے لیے یہ منصب پھولوں کی نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج سے کم نہ ہوگا انہیں اقتدار میں آتے ہی نہ صرف منہ زورمہنگائی کو قابوکرناہوگا۔ بلکہ سب کو ساتھ لے کر بھی چلنا ہوگا۔

رشی سُونک آج باضابطہ طور پر برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ برطانیہ کے 57ویں وزیرِ اعظم ہوں گے۔

واضح رہے کہ رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم ہوں گے جبکہ وہ برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

بھارتی نژاد رشی سُوناک آج برطانیہ کی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ برطانیہ کے 57 ویں وزیراعظم ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.