منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

رشی سونک منگل کو برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے

رشی سونک منگل کو باضابطہ طور پر برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لز ٹرس صبح 9 بجے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گی، وہ ڈاؤئننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرکے بادشاہ چارلس کو استعفیٰ پیش کرنے جائیں گی۔

بعد ازاں رشی سونک بکنگھم پیلس جا کر بادشاہ چارلس سے ملاقات کریں گے، شاہ چارلس حکومت بنانے کیلئے رشی سونک کو دعوت دیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رشی سونک بطور وزیراعظم ڈاؤئننگ اسٹریٹ پر خطاب بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.