وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشوت دے کر حکومت بچانے پر لعنت بھیجتا ہوں ،ملک میں فیصلہ کن وقت آگیا ہے۔
ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب میںعمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے حکومت چلی جائے۔
انہوں نے کہا کہعمران خان نےلوٹے اور ضمیر فروش کا فرق بیان کیا اور کہا کہ جدھر اقتدار ہوتا ہے لوٹا ادھر چلاجاتا ہے، ضمیر فروش پیسے لے کر اپنے ملک اور جمہوریت کا سودا کرتاہے۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہیہ لوٹے نہیں بن رہے، ضمیر کے سودے کررہےہیں اور ضمیروں کے اس سودے کو جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے، وقت آگیا ہے عوام فیصلہ کریں کہ آپ کدھر کھڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ ایک طرف ملک کے بڑے نامور ڈاکو اکٹھے ہوگئےہیں،جو ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دوسری طرف 25 سال ڈاکوؤں کے خلاف جدوجہد کرنے والا ہے،عوام اس جماعت کا ساتھ دیں گے ،جو چوروں کےخلاف کھڑی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ نہیں کہا تم نیوٹرل رہو، نہ ادھر نہ ادھر، ملک کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن بھی دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ن لیگ والوں تم نے دو مرتبہ آصف زرداری کو کرپشن پر جیل میں ڈالا،ن لیگ کے دور میں آصف زرداری پر اربوں روپے کے کیس بنائے۔
اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں آپ نے نواز شریف پر چوری کے کیسز بنائے،شہبازشریف آپ نے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑکر پیسہ نکالنا تھا، فضل الرحمان آپ کو ن لیگ نے ڈیزل کا خطاب دیاتھا۔
عمران خان نے کہا کہتھری اسٹوجز ملک سے وہ کرنے جارہےہیں جو دشمن نہیں کرتا، سندھ ہاوس میں ایم این ایز کو بند کرکے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا، ساری قوم پر لازم ہوجاتا ہے وہ کھڑے ہوں۔
اُن کا کہنا تھاکہ چھانگا مانگا کے دن چلے گئے، جب دونوں طرف کرپٹ تھے، آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا، لوگ نہیں مانیں گے،جو غلطی کربیٹھے ہیں، پارٹی سربراہ آپ کے باپ کی طرح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ آپ کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا،عمران خان براہوگا ، لیکن لوگ آپ کی بات نہیں مانیں گے،لوگ یہی کہیں گے آپ نے خود کو بیچا ہے، سارا پاکستان یہی سمجھے گا آپ نے ضمیر بیچا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آپ کےلیے شادی میں جانا مشکل ہوجائےگا، لوگ آپ کے بچوں سے شادی نہیں کریں گے،اسکول میں آپ کے بچوں کو برا بھلا کہاجائےگا۔
عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد آپ الٹا لٹک جائیں گے تو بھی لوگوں نے یہی کہنا ہے ضمیر بیچے ہیں،جو ایم این ایز غلطی کربیٹھے، آپ کو معاف کردوں گا واپس آجائیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ سب سے غلطیاں ہوجاتی ہیں، اللہ معاف کرنے والا ہے،میں باپ کی طرح ہوں جو بچوں کی غلطیاں معاف کردیتا ہے، اپنے بچوں کے مستقبل کے واسطے یہ غلطی نہ کرنا۔
وزیراعظم نے کہ اکہ مجھ سے لوگوں نے کہا ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں،میں نے کہا، مجھے آخرت کی فکر ہے، عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے حکومت چلی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایم این ایز کو رشوت دے کر حکومت بچانی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں ۔
عمران خان نے کہاکہ سوٹ پہننے والے بے غیرت نے تجویز دی کہ امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا جبکہ مجرم، ڈرپوک اور جھوٹا باہر بیٹھاہے۔
Comments are closed.