بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رخصت با وقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ جب وقت رخصت آجائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت با وقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ  تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.