رحیم یار خان میں چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، انتظامیہ الرٹ ہے اور چار مقامات پر مرکزی حفاظتی بند کو حساس قرار دیا گیا ہے مرمت کام تیزی سے جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رحیم یار خان کے دریائے سندھ میں سینکڑوں دیہات، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں مکانات گر گئے ہیں حالیہ بارشوں اور دریا میں سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندھ حساس قرار دیا گیا ہے جس کے باعث متاثرہ مقامات پر مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
مزید دیہات متاثر ہونے کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے بستیاں اور دیہات خالی کرنے کا اعلان کر دیا متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
سیلاب متاثرین نقل مکانی کرکے حفاظتی بندھ پر کھلے آسمان تلے خیمہ بستی بنا کر بیٹھے ہیں، سینکڑوں سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں جبکہ رکن پور احسان پور جمالدین والی منچن بند بھونگ بند کو حساس قرار دیا گیا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام جاری ہے۔
Comments are closed.