رحیم یار خان میں پولیس سے مقابلے میں مزید ایک ڈاکو مارا گیا، ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 4 ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق کوش گینگ اور شر گینگ کے ساتھ پولیس فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں عمر کوش، رحم دل شر، علینو شر اور کرم کوش شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران رحیم یار خان پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو رانو شر اور غلام محمد زخمی ہوئے ہیں۔
رحیم یار خان پولیس کے مطابق آج صبح ڈاکوؤں کے حملے لڑکی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں اب تک 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.