رحیم یار خان میں جعلی خاتون پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ اپنا تعارف اے ایس پی گلگت بلتستان کے طور پر کرواتی تھی۔
پولیس کے مطابق جعلی خاتون پولیس افسر جوا مافیا کی سفارشی بھی تھی، ایک تھانے میں سفارش کرنے پہنچی تو شک پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تفصیلات حاصل کی گئیں۔
جعل سازی کی تصدیق ہونے پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
رحیم یار خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈسڑکٹ جیل بھیج دیا۔
Comments are closed.