ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

رحیم یار خان میں بخار سے ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے رحیم یار خان کے نواحی گاؤں رکن پور میں بخار سے اموات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم کو علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسپتال کے ایم ایس آغا توحید کے مطابق مریضوں میں 6 خواتین سمیت 9 افراد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے اندر پُراسرار بیماری کا شکار ہو کر میاں بیوی اور جڑواں بہنوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.