صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مطلوب مبینہ چور کا والد پولیس کے چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے پکالاڑاں میں چوری کے کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس کے دعوے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کا والد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب جاں بحق شخص کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
لاش اسپتال منتقل کرنے پر اہل خانہ نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق مطلوب ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.