what is hud hookup app hookup Longmeadow burley bike hookup knoxville hookups free amarillo hookups whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحیم یار خان: شہریوں کا رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید سے اظہار یکجہتی

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں شہریوں نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے  مسعود مجید سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد چوہدری مسعود کے گھر پہنچی، جہاں پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو35، 35 کروڑ روپے کی پیش کش کی جا رہی ہے، تین ایم پی ایز نے پارٹی کو آگاہ کیا کہ پیسوں کی آفر ہوئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوہدری مسعود جس پارٹی میں بھی جائے ہم انہیں ووٹ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پارٹی ایم پی اے پر 40 کروڑ روپے لینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا۔

فواد چوہدری نے الزام لگایا تھا کہ ان کی پارٹی کے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.