رحیم یار خان میں نامعلوم ملزمان نے 2 بچوں کو اغواء کر لیا، دونوں بچوں کے والد ٹی ایچ کیو اسپتال خان پور کے سابق ایم ایس ہیں۔
پولیس کے مطابق خان پور میں نامعلوم ملزمان نے 2 بچوں کو اس وقت اغواء کیا جب دونوں بچے گاڑی پر ڈرائیور کے ساتھ اسکول جا رہے تھے۔
دونوں بچوں کے والد ٹی ایچ کیو اسپتال خان پور کے سابق ایم ایس ڈاکٹر حسن محمود ہیں۔
بچوں کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پولیس سب انسپکٹر سیف علی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا معاملہ ہو، اس ضمن میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بچوں کو لے جانے والی گاڑی اسکول کے سامنے کھڑی ہوتی ہے جس کے بعد وہاں ایک کار آ کر رکتی ہے جس میں سے چہرے پر ماسک لگائے 3 افراد اترتے ہیں جو بچوں کو اغواء کر کے اپنی کار میں بٹھا کر لے جاتے ہیں۔
Comments are closed.