رحیم یار خان میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کشتی میں 94 افراد سوار تھے جن میں سے 45 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام صبح پھر شروع کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آرہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔
Comments are closed.