بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحیم یار خان، ملزمان نے گنے کی فصل کو آگ لگادی

رحیم یار خان کے علاقے ماہی چوک میں گنے کی فصل کو آگ لگادی گئی۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ایک گینگ نے دھمکی دی تھی۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اُنڈھڑ گینگ نے دھمکی کے بعد فصل میں آگ لگائی۔ گینگ سرغنہ جانو اُنڈھڑ نے پورے خاندان کو جلا دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اُنڈھڑ گینگ پر 11 اکتوبر کو 9 افراد کے قتل کا بھی الزام ہے۔ اُنڈھڑ گینگ سمیت کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.