ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

رحیم یار خان، بخار سے 12 افراد کی ہلاکت کے بعد مزید 9 افراد بیمار

رحیم یار خان میں بخار سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کے بعد اب متاثرہ علاقے کے مزید 9 افراد کو شیخ زاید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال کے ایم ایس آغا توحید کے مطابق مریضوں میں 6 خواتین سمیت 9 افراد شامل ہیں۔

 آغا توحید کا کہناہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم موت کی وجہ جاننے کے لیے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں مزید افراد کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

رحیم یار خان کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار میں بچوں اور خواتین سمیت لوگوں کی ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہے۔

علاوہ ازیں نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے اندر پُراسرار بیماری کا شکار ہو کر میاں بیوی اور جڑواں بہنوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.