رحیم یار خان میں ڈاکو احساس پروگرام کے عملے سے 24 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق اقبال آباد میں احساس پروگرام کا عملہ بینک سے رقم نکلوا کر مختلف منی فرنچائززکو فراہم کرنے جا رہا تھا اس دوران دو موٹر سائیکل سوارمسلح ملزمان احساس عملے سے 24لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔
مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تاہم عملہ محفوظ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب کیا جارہا ہے، ایک باغ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
Comments are closed.