جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

رحیم یارخان: کار اور ٹریلر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

رحیم یار خان میں سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکر اگئی۔

موٹروے ایم 5 پر ترنڈہ انٹرچینج کے قریب پیش آنے والے حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور کار کے انجن میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا کار سوار خاندان فیصل آباد سے رحیم یار خان جارہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.