اٹلی میں ماہی گیر نے دریا کے کنارے موجود درخت پر لٹکے الو کو مرنے سے بچالیا۔
الو کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر صارفین ماہی گیر کی رحم دلی پر اسے داد دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دریا کے قریب ایک درخت پر الو لٹکا ہوا نظر آرہا ہے، جس کے پر درخت کی کسی جھاڑی میں پھنس چکے ہیں اور وہ کافی پریشان بھی ہے۔
اتنی دیر میں الو کی بے بسی کو دیکھ کر ایک ماہی گیر وہاں پہنچتا ہے اور اسے ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
ماہی گیر نے الو کے زخموں کی مرہم پٹی کرنے کے بعد اسے آزاد کردیا۔
Comments are closed.