پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج رجیم چینج آپریشن کے ایک سال میں عوام نے تکلیفوں کا سامنا کیا۔
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے پر خرم شیر زمان نے کہا کہ گزشتہ 365 دنوں کی بدترین مثال پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ آج رجیم چینج آپریشن کو سال مکمل ہوا، اس دوران عوام نے تکلیفوں کا سامنا کیا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے مزید کہا کہ رجیم چینج آپریشن نے کئی چہروں سے پردہ ہٹایا، اس دوران ہر لوٹا بے نقاب ہوا۔
Comments are closed.