لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ پرامید ہوں سیاستدانوں کی نااہلی کے معاملات ختم ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ربیعہ باجوہ، بیرسٹر گوہر خان اور بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے شرکت کی۔
اس موقع پر نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ جب چیئرمین تحریک انصاف کی سزا ختم ہوگئی تو نااہلیت بھی ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ جب سزا ختم ہوگئی تو نااہلی کس بات کی؟ امید کرتے ہیں سیاستدانوں کے نااہلی کے معاملات ختم ہوں گے۔
ربیعہ باجوہ نے مزید کہا کہ صرف بجلی کے بلز کا مسئلہ نہیں، نظام کا مسئلہ ہے، پوچھتی ہوں کہ پارلیمان میں کتنی بار عوام کے ایشوز پربحث ہوئی؟
اُن کا کہنا تھا کہ عوام پر جبر کیا جارہا ہے، جبر کے ذریعے عوام کو لوٹا جارہا ہے، یہ نظام ہی استحصالی ہے، نگراں حکومت اپنی مدت کے بعد غیرآئینی ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ 14 جماعتوں کی حکومت رہی تھی، ایک بھی عوامی ایشو حل نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.