بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راہ دور عشق میں روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوئے شعر کہا ہے ’راہ دور عشق میں روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔‘

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز اور اس کے بعد اب نوازشریف کا پوتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! تم نے جو کرنا ہے کرو۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ تین سال سے تم جو کررہے ہو اور عدالت میں اس کا جوحشر ہورہا ہے، قوم دیکھ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال کی کارکردگی پر شہباز شریف بیان دے تو ایف آئی اے کا نوٹس بھیج دیتے ہو۔

 ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے خلاف اسلام آباد آنے کا اعلان کرے تو جیل جانے کی دھمکی دیتے ہو، یہ ہے تمہارا احتساب۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.