بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تبدیل کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ کو نیا کوچ مقرر کردیا۔
اس حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس تقرری کی تصدیق کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے متفقہ طور پر راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم (سینیئر مینز ٹیم) کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
راہول ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری کی جگہ لیں گے جو اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کی پرفارمنس صفر رہی ہے، جہاں پہلے اسے پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا پھر اس کے بعد اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
بی سی سی آئی کے مطابق راہول ڈریوڈ بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اور انڈیا اے کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔
Comments are closed.