پنجاب میں راؤ سردار کو نیا آئی جی تعینات کردیا گیا، جبکہ انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب میں ایک بار پھر تبدیلی آگئی، بیوروکریسی میں پھر ردوبدل ہوگیا، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب تبدیل کردیئے گئے۔
جواد رفیق کی جگہ کامران افضل پانچویں چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ راؤ سردار ساتویں آئی جی پنجاب تعینات ہوئے ہیں، وفاقی کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے تین سالہ دور حکومت میں چیف سیکرٹری کی اوسط مدت ملازمت 9 ماہ اور آئی جی کی اوسط مدت ملازمت 6 ماہ رہی ہے۔
صوبے میں تین سال میں 5 واں چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہی تین سالوں کے دوران 7 واں آئی جی تعینات ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چیف سیکریٹری کے عہدے پر اکبر حسین درانی، یوسف نسیم کھوکھر، اعظم سلیمان اور جوادرفیق ملک تعینات رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب کلیم امام، طاہر خان، امجد سلیمی، عارف نواز، شعیب دستگیر اور انعام غنی آئی جی پنجاب تعینات رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.