جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

راولپنڈی: PTI کو 56 شرائط کے ساتھ فیض آباد پر جلسے کی اجازت مل گئی

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کے ساتھ جاری کر دیا۔

اجازت نامے میں سب سے بڑی شرط فیض آباد کو 26 نومبر کی رات خالی کرنے کی عائد کی گئی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ اترنےکی اجازت مسترد کر دی۔

اجازت نامے کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.