9 مئی کے واقعات میں ملوث مرکزی ملزم سجاد حیدر کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یونین کونسل 18 کا سابق چیئرمین ہے، ملزم کو تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم سجاد حیدر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.