راولپنڈی کے پنجاب اسمبلی کے 15 حلقوں کے الیکشن کےلیے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے راولپنڈی کے 15 حلقوں پر الیکشن لڑ رہے 380 امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے ہیں۔
راولپنڈی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 380 میں 289 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے 15، 15 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، جنہیں پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف جمعیت علماء اسلام کے 11 امیدواروں کو انتخابی نشان ملا ہے اور مسلم لیگ ن کے 1 ایک امیدوار کو پارٹی نشان دیا گیا ہے۔
Comments are closed.