پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پُرتشدد مظاہروں میں پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آ گئی۔
راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انسپکٹر انویسٹی گیشن سرکل پر مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس انسپکٹر پر مقدمہ دفعہ 155 سی اور 155 ڈی کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس آرڈر 2002 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ڈاکٹر آصف کمال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق انسپکٹر طارق بن عزیز نے بزدلی اور کم ہمتی کا مظاہرہ کیا، صورتِ حال خراب ہونے کے باوجود انسپکٹر منظر عام سے غائب ہو گئے۔
انسپکٹر طارق بن عزیز نے فرائض منصبی میں غفلت اور افسران کی حکم عدولی کی۔
Comments are closed.