راولپنڈی میں پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون نوجوان نے پتنگ ڈور سے زمین پر گرادیا۔
راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی کےخلاف فضائی منظر کیلئے ڈرون کا استعمال کیا تھا۔
پولیس کے جدید ڈرون کو پتنگ سے گرانے کی ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون کو پتنگ سے گراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ سے ڈرون گرانے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔
راولپنڈی کے مختلف حصوں میں بھر پور پتنگ بازی کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سے 15 گھنٹوں میں 7 افراد اسپتال پہنچ گئے۔
راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پلان بنا لیا، 2500 کے قریب پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
Comments are closed.