وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) راولپنڈی نے مری روڈ پلازا کے تہہ خانے سے کروڑوں روپے ملنے کی تحقیقات تیز کردیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مری روڈ پر واقع پلازا پر چھاپا انٹیلی جنس اطلاع پر مارا گیا، جس کے تہہ خانے میں نصب لاکرز سے رقم برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق تہہ خانے سے مجموعی طور پر 40 کروڑ 5 لاکھ روپے برآمد ہوئے، جو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سیل نے تحویل میں لے لیے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پلازا کے مالک کو شامل تفتیش ہونے کا پابند کیا گیا ہے اور اس سے منی ٹریل بھی طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد رقم سے متعلق ایف بی آر سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.