وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی سے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتا کر متاثرہ فرد سے لاکھوں روپے بٹورے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔
Comments are closed.