راولپنڈی ٹیسٹ کی پِچ کو لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداران ناخوش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے بھی فلیٹ پِچ کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ہیڈ کیوریٹر کو جو پلان دیا گیا، پِچ اس کے برعکس بنی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی اسٹیڈیم میں پِچ کے حوالے سے غصّے کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر بھی پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئندہ 4 سال میں 4 مزید ڈی میرٹ پوائنٹس ملے تو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Comments are closed.