آسٹریلوی ہیڈ کوچ انڈریو مک ڈونلڈز نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن ہماری ٹیم کےلیے مشکل رہا۔
راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انڈریو مک ڈونلڈز نے کہا کہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن امام الحق اور اظہر علی نے آسٹریلوی بولنگ کے سامنے اچھی بیٹنگ کی۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کو بہتر پلان کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کو کم رنز کرنے دیں، وکٹیں حاصل کریں، راولپنڈی ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ اپنا کردار ادا کرے گی۔
انڈریو مک ڈونلڈز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہترین ہیں۔
Comments are closed.