راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز سے کردیا۔
پہلے روز سنچری اسکور کرنے والے امام الحق اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔
پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے امام الحق نے وسیع تجربہ رکھنے والے آسٹریلوی بولنگ اٹیک کو بے اثر بنادیا تھا۔
امام الحق نے اپنے کیریئر کا 12 واں اور پاکستان کا کینگروز کے خلاف 24 سال میں پہلا ٹیسٹ پہلی سنچری بنا کر یادگار بنایا۔
پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے31 اوورز میں87رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے عبداللہ شفیق ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 44رنز بناکر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے تھے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں جمعے کو تماشائیوں کی بڑی تعداد نے امام الحق اظہر علی اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کو انجوائے کیا۔
Comments are closed.