اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

راولپنڈی: ن لیگی کنونشن سے گرفتار ملزم کی تفصیل سامنے آگئی

راولپنڈی پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کنونشن سے گرفتار کیے گئے ملزم کی تفصیلات ظاہر کردیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق  سیاسی جماعت کے کنونشن کےلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کیا گیا، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی، جسے تھانے منتقل کیا گیا، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم رش میں موبائل اور پرس وغیرہ چوری کرنے آیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقدمہ درج کر کے چالان کیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق  کنونشن کےلیے پولیس کے 1100 سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.