منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

راولپنڈی میں PTI احتجاج، روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پرانا ایئر پورٹ روڈ گلزار قائد کے پاس سڑک بلاک کر دی۔

روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہری نے مظاہرین سے التجائیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے راستہ دو، میرے بچے اسکول میں میرا انتظار کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں مری روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی۔

شہری نے کہا کہ اسکول سے بار بار فون آ رہے ہیں کہ بچوں کو لے جائیں۔

پی ٹی آئی کے مظاہرین نے شہری کو گھیر لیا اور تلخ کلامی بھی کی۔

شہری کا کہنا ہے کہ احتجاج سب کا حق ہے، انہوں نے تو لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.